ہمارے سوالات کا جواب دینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں

میں اس میں کیسے شریک ہوسکتا ہوں؟

اوپر دیئے ہوئے پانچ سوالوں میں سے ہر ایک کے لیے ہم نے گمنام سروے تشکیل دیا ہے جہاں آپ اپنےا اخیالات اور جواب دے سکتے ہیں، اور اس کے علاوہ دوسروں کی رائے کے ساتھ اختلاف/اتفاق بھی کرسکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے آپ:

  • دیگر لوگوں کے جوابات اور خیالات پر ووٹ کریں (اتفاق، اختلاف، یا رائے نہ دیں/واضح نہیں)
  • اپنے جواب (اپنی پسند کی زبان) میں دیں
  • اپنے نیٹ ورک میں اس ورچول گفتگو کے لنک شیئر کریں۔ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رائے سنا چاہتے ہیں۔
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی حکمت عملی سے متعلق بلاگ کو فالو کریں بشمول دیگر پہلو جن میں آپ شرکت کرسکتے ہیں تاکہ تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں
  • ہم ہر سوال کے لیے 250 جواب قبول کر رہے ہیں لہذا جلدی کریں تاکہ آپ کی رائے ہمیں موصول ہوسکے! جب ہم 250 کی حد تک پہنچ جائیں گے تو آپ پھر بھی دیگر افراد کے جواب پر ووٹ کرسکیں گے۔

میں کس زبان میں حصہ لے سکتا ہوں؟

یہ سروے آپ کے جوابوں کا آپ کے براوزر کی زبان میں خودبخود ترجمہ کر دے گا۔ آپ کسی بھی زبان میں جواب دے سکتے ہیں جن کا دیگر شرکاء کے لیے ترجمہ کیا جائے گا۔ براہ مہربانی ذہن میں رکھیں کہ جواب کا ترجمہ آٹومیٹک طریقے سے ہوگا لہذا ہم ہوبہو ترجمعے کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔

یہ کس طرح موڈریٹ کی جائے گی؟

بحث کی ہماری موڈریشن گائیڈلائنز کے مطابق نگرانی کی جائے گی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بین الاقوامی سیکرٹیریٹ کی گلوبل سٹریٹجی ٹیم اس سروے کی موڈریشن کرے گی۔ ہر جواب کو چند گھنٹوں کے اندر مینول طریقے سے اپ لوڈ کیا جائے گا، ماسوائے ان کے جو استعمال کے قوائد کے خلاف ہوں۔ سروے خود ہی نامکمل یا غیرواضح جواب ہٹا دے گا۔ ہم بحث میں شامل نہ کئے گئے جوابوں کی ایک فہرست ترتیب دیں گے۔

اس سروے کے حجم کی وجہ سے، موڈریٹر ہر سوال کے 250 جواب اپ لوڈ کرے گا۔ اس موقع پر شرکاء دیگر لوگوں کے جواب پر ووٹ دے سکیں گے۔

مجھے مزید معلومات کیسے دستیاب ہوں گی؟

مزید معلومات کے لیے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں گلوبل سٹریٹجی اینڈ امپیکٹ پروگرام سے اس پر رابطہ کریں۔
[email protected]